5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو گیس فراہمی معمول پر نہ آسکی، رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا گیا۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں سے صنعتی علاقوں میں 4 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا، تاہم گیس فراہمی میں بدستور کمی کے باعث رہائشی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے ۔ شہر بھر میں پہلے ہی 3 سے ساڑھے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا، اب اس میں مزید اضافے سے ورلڈ کپ کرکٹ کے آئندہ ہونے والے اہم میچزمیں شائقین کا مزہ کرکرا ہوجائے گا جبکہ عوام مزید پریشانی سے دوچار ہوجائیں گے۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ دورانیے میں مزید آدھے سے 1 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔