تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا کے متعدد شہروں پر باغیوں کا قبضہ، قومی کونسل تشکیل دے دی گئی

جنگ نیوز -
طرابلس…لیبیا کے کئی مغربی شہروں پر حکومتی مخالفین نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ لیبیا کی صورتحال پر ردعمل کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہورہا ہے۔لیبیاکے حالات دن بدن خراب سے خراب ترہوتے جارہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہمسایہ ممالک منتقل ہوچکے ہیں ۔فورسز اورمظاہرین میں لڑائی کے بعدبن غازی ،زاویہ اورالبیدہ شہر پرباغیوں کا قبضہ ہے۔زاویہ میں حکومت مخالفین کے قبضے کے بعدشہریوں نے ریلیاں نکالیں اورنمازشکرانہ اداکی۔۔لیبیا کے کئی مشرقی اور مغربی شہروں میں حکومتی مخالفین نے اقتدار کی منتقلی کے لیے قومی کونسل تشکیل دے دی ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ وہ لیبیائی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔ادھر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل میں لیبیا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس آج ہورہا ہے۔اجلاس میں لیبیا میں عوام پر تشدد روکنے اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اقدامات پر غور ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.