تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وفاقی حکومت جان بوجھ کرپنجاب کوگیس نہیں دے رہی، چیئرمین اپٹما

جنگ نیوز -
لاہور…چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کر پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہفتے میں پانچ دن گیس نہیں دے رہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پانچ دن گیس نہ ملنے سے ہزاروں یونٹس بند ہو گئے جس سے بہت بڑی تعداد میں مزدوروں کا روزگار بھی چھن گیا۔ چیئرمین اپٹما نے اعلان کیا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر حکومت کے اس فیصلے کیخلاف کل لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور دوسرے صوبوں کی صنعتوں کو صرف ایک یا دو روز کی بندش کا سامنا ہے،جبکہ گیس نہ ملنے سے پنجاب کی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.