تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شیخوپورہ میں المناک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی

جنگ نیوز -
شیخوپورہ…شیخوپورہ کے علاقے جھامکے کے قریب آئل ٹینکر اور مسافر وین کے تصادم میں7افرادجاں بحقاور14زخمی ہو گئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے، حادثہ شیخوپورہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا۔ مسافر ویگن شیخوپورہ سے فاروق آباد جا رہی تھی کہ سامنے سے آنیوالے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 16 افرادشدید زخمی ہو گئے،جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں بعد ازاں دو زخمی زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئے،بعض شدید زخمیوں کو جنہیں لاہور کے میو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں منظور ،وقاص،وسیم، قیصر اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ حادثہ آئل ٹینکر کے اچانک سامنے آنے سے پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.