تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دی کنگز اسپیچ نے آسکر کا میلہ لوٹ لیا، فرتھ اور نتالی پورٹمین بہترین اداکار

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …فلم دی کنگز اسپیچ نے2010 کی بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے، اس سال آسکر میں بہترین فلم کے ایوارڈکی دوڑ میں10 فلمیں شامل تھیں،دی کنگز اسپیچ نے بہترین فلم کی دوڑ میں ،بلیک سوان، دی فائٹر، انسیپشن، کڈز آر آل رائٹ، 127 ہارز،دی سوشل نیٹ ورک، ٹوائے اسٹوری3، ٹرو گرٹ، اور ونٹرز بون کو پیچھے چھوڑا ہے۔فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈ کی تقریب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں سجائی گئی ہے جہاں فلموں سے متعلق24 مختلف شعبوں میں ایوارڈ دیے گئے۔ ایوارڈز کے معاملے میں اس سال ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے،تاہم انسیپشن4 آسکر ایوارڈ لے کر دوڑ میں آگے رہی ہے، انسیپشن کو پاکستان میں جیو فلمز نے ریلیز کیا ہے، ساتھ ہی دی کنگز اسپیچ نے بھی4 ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جبکہ سوشل نیٹ ورک نے3 مختلف شعبوں میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔83ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈکولن فرتھ کے حصے میں آیا فلم دی کنگز اسپیچ میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے،بہترین ڈائریکشن کا ایوارڈ بھی دی کنگز اسپیچ کی ہدایات کاری پر ٹوم ہوپر کو دیا گیا، یہ ٹوم ہوپر کی آسکر ایوارڈ کیلئے پہلی نامزدگی تھی،بہترین اداکارہ کا ایوارڈ نے نتالی پورٹ مین نے جیتا فلم بلیک سوان میں بہترین اداکاری کرنے پر، لیڈنگ رول میں بہترین اداکارہ کیلئے آسکر میں نتالی پورٹ مین کی یہ پہلی نامزدگی تھی ،وہ پہلے معاون اداکارہ کے ایوارڈ کیلئے آسکر میں نامزد ہو چکی ہیں۔اس دوڑ میں انھوں نے اینیٹ بیننگ اور نکول کڈمین جیسی ممنجھی ہوئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑا ہے۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈمیلسیا لیو اوربہترین معاون اداکار کاایوارڈ کرسچیئن بیل نے جیتا ان دونوں کو یہ ایوارڈ فلم دی فائٹر میں معاون اداکار کے طور پر بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے ،اور یہ ان کی آسکر میں پہلی نامزدگیاں تھیں۔بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ ٹوائے اسٹوی3 نے حاصل کیا، اس کے ساتھ بہترین اوریجنل میوزک اور گانے کا ایوارڈ بھی ٹوائے اسٹوری3 کے گانے وی بیلونگ ٹوگیدرنے حاصل کیا ،ایلس ان ونڈر لینڈ کو بہترین کوسٹیوم ڈیزائننگ اوربہترین آرٹ ڈائریکشن کے ایوارڈ دیئے گئے ہیں،بہترین سنیماٹو گرافی،بہترین ویژول افیکٹس، ساؤنڈ مکسنگ،بہترین ساونڈ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی انسپشن ہی لے اڑی۔بہترین فلم ایڈیٹنگ،میوزک میں اوریجنل اسکوراوربہترین اڈاپٹڈ اسکرین پلے کے آسکر ایوارڈ دی سوشل نیٹ ورک نے جیتے، ایرون سورکن نے اس فلم کا اسکرین پلے لکھا ہے،جبکہ میوزک ٹرینٹ وینزنر اور ایٹی کس روز کو فلم سوشل نیٹ ورک کیلئے دیاہے۔یہ ٹرینٹ ویزنر اور ایٹی کس روز کی بھی آسکر ایوارڈ کے لیے پہلی نامزدگی تھی۔ڈنمارک کی فلم ’ان اے بیٹر ورلڈ‘ بہترین غیرملکی فلم کے ایوارڈ کی حقدار قرار پائی،بہترین مختصر اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ دی لوسٹ تھنگ کے حصے میں آیا،مختصر دستاویزی فلم کا آسکرایوارڈ اس سال اسٹرینجرز نو مور نے جیتا،مختصرلائیو ایکشن فلم کا ایوارڈ گاڈ آف لو نے حاصل کیا،جوچارلس فرگوسن اور آڈرے مارس نے وصول کیا ۔بہترین میک اپ کا ایوارڈفلم دی وولف مین نے جیت لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.