5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین میں روزگار کے متلاشیوں کا میلہ، لاکھوں افراد کی شرکت
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین میں نوکری ڈھونڈنے والے میلے میں لاکھوں چینیوں نے شرکت کی۔بیجنگ اور ڈالیان شہر میں ہونیوالے جاب فیئر میں لاکھوں انڈر گریجویٹ اور ماسٹرز چینی نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر نوکری ڈھونڈنے والے افراد سمیت نوکریاں دینے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ جاب میلے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی قابلیت کے بل بوتے پر بہتر روزگار حاصل کرنے چاہتے ہیں۔چین میں پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے مئی تک اس قسم کے چالیس جاب میلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔