5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لطیف کھوسہ کی کراچی آمد، صدر سے پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کرینگے
جنگ نیوز -
کراچی …گورنر پنجاب لطیف کھوسہ صدر زرداری سے ملاقات کیلئے لاہور سے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ گورنر پنجاب صدر آصف علی زرداری کے ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر بات کریں گے۔ دونوں رہنما ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کریں گے۔