5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیاسے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے ہمسایہ ممالک سے رابطے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان نے کہا ہے وہ لیبیا میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے ہمسایہ دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان رابطوں میں پیشرفت بھی ہورہی ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں بتایاہے کہ ترکی پہنچنے والے پاکستانیوں کے ایک گروپ کو لانے کیلئے طیارہ بھیجنے کا انتظام کیاجارہا ہے۔ہمسایہ ممالک سے پاکستانی سفارتی عملہ کو لیبیا کے سرحدی مقامات پر بھیج دیا گیا ہے جو بغیر سفری دستاویز کے آنیوالے پاکستانیوں کی مدد کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کیلئے تیونس ، الجزائر، مصر، ترکی سے ملکر کام کیا جارہا ہے۔