تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ: زمبابوے کا کینیڈا کو جیتنے کیلئے 299رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
ناگپور…ورلڈ کپ کرکٹ میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹائیبو اور ایرون کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کینیڈا کو جیتنے کیلئے 299رنز کا ہدف دیاہے۔ زمبابوین نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر98 2رنز بناسکی۔بھارتی شہر ناگ پور کے ویداربھا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے کے کپتان چی گمبرانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ دو ابتدائی وکٹیں سات رنز پر گنوانے کے بعد تاتیندا ٹائیبو اور ایرون نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا ، ٹائیبو نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 98رنز پر آؤٹ ہوگئے،جبکہ ایرون نے 85رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ولیمز نے 30اور پراسپر اتسیا نے 26رنز اسکور کئے۔ کینیڈا کی جانب سے بالا جی راؤ نے چار شکارکئے۔خرم چوہان اور بیدوان نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.