5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ، ہالینڈ کی ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ
جنگ نیوز -
دہلی…ورلڈ کپ کرکٹ کے 13ویں میچ میں ہالینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہالینڈ کے کپتان پیٹر بورین نے ٹاس جیتنے کا بعد کہا کہ ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور امید ہے کہ دن کے اختتام پر اوس سے ہمیں مدد ملے گی۔ ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو یقینا فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیون براوو کی جگہ نکیٹا ملر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔