تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ضرورت پڑنے پرایک اورلانگ مارچ کرینگے،نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ انقلابی نوجوانوں کے ساتھ ایک اور لانگ مارچ کرینگے۔ انہوں نے عوامی طاقت سے عدلیہ کی بحالی کو تاریخی کارنامہ قرار دیا۔وہ لاہور میں مسلم لیگ ن سکھر کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ان کے ایجنڈے پر عمل کرتی تو اس کا ساتھ دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے وسائل پر بھروسہ کرنے کی بجائے بیرونی امداد پر انحصار کیا جا رہا ہے۔ اگر ملکی حالات ٹھیک کئے جاتے تو کیری لوگر امدادی بل کی ضرورت نہ پڑتی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر سال کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے ، پاکستانیوں کو بیچنے اور لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دینے والے کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ نواز شریف نے بتایا کہ ان سے مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.