5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شاہ رخ اپنی فلم’Ra-1‘ میں لیڈی گاگا کی پر فارمنس کے خواہشمند
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…امریکی گلو کا رہ لیڈ ی گا گا(Lady Gaga) کی آواز اور منفرد پر فارمنس کا جادو شاہ رخ خان پر بھی چل گیا ہے اورشاہ رخ اپنی نئی سائنس فکشن فلم Ra-1 کا میوزک ویڈیو لیڈی گا گا سے بنوانا چاہتے ہیں۔شاہ رخ خان کی اس خواہش کے بعد امریکی سنگر Akonنے لیڈی گاگا سے رابطہ بھی کر لیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ عنقریب شاہ رخ لیڈی گاگا سے اس سلسلے میں ملاقات کریں گے۔لیڈ ی گا گا کے ساتھ ساتھ شاہ رخ واکا واکا گرل شکیرا سے بھی رابطے میں ہے اب دیکھنا یہ ہے فلم میں گانا گانے کیلئے ان میں سے کو ن شاہ رخ کو ہاں کہتی ہیں۔واضح رہے کہ Akonنے شاہ رخ خان کی فلم را-ون کیلئے گانا چھمک چھلو (Chamak Challo) ریکارڈ کر وایا ہے جسے اکتوبر میں ریلیز کر دیا جا ئے گا۔