تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا کے کئی مغربی شہروں پر حکومتی مخالفین کا قبضہ،عالمی برادری پریشان

جنگ نیوز -
طرابلس … لیبیا کے کئی مغربی شہروں پر حکومتی مخالفین نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ لیبیا کی صورتحال پرغور کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہورہا ہے۔لیبیاکے حالات روز بروز ابترہوتے جا رہے ہیں۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد فضائی،زمینی اورسمندری راستے سے ہمسایہ ممالک منتقل ہوچکے ہیں ۔ کئی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے کارکن نقل مکانی کر کے لیبیا سے مالٹا پہنچے ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔چین ،برطانیہ ،امریکا،تھائی لینڈ اور بھارت سمیت کئی ممالک لیبیا سے اپنے شہریوں کو نکال چکے ہیں۔فورسز اورمظاہرین میں لڑائی کے بعد بن غازی ،زاویہ اورالبایدہ شہروں پرحکومت کے مخالفین کا قبضہ ہے۔زاویہ میں حکومت مخالفین کے قبضے کے بعدشہریوں نے ریلیاں نکالیں اورنمازشکرانہ ادا کی۔لیبیا کے کئی مشرقی اور مغربی شہروں میں حکومتی مخالفین نے اقتدار کی منتقلی کے لیے قومی کونسل تشکیل دے دی ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ وہ لیبیا میں معمر قذافی حکومت کے خاتمے کے لیے عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔ادھر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں لیبیا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس آج ہورہا ہے۔اجلاس میں لیبیا میں عوام پر تشدد روکنے اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اقدامات پر غور ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.