تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت جانے کیلئے این او سی کی پابندی ہائیکورٹ میں چیلنج

جنگ نیوز -
بھارت جانے کیلئے این او سی کی پابندی ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور…بھارت جانے کیلئے وزارت داخلہ کی طرف سے این او سی حاصل کرنے کی پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔عدالت کے روبرو نوشاد خان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی کہ ہر شہری کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ قانون کے تحت جس ملک بھی جانا چاہے اس پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ این او سی کی شرط بنیادی انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے منافی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فنکاروں اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر این او سی کی شرط کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.