5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈسے جیل سہولیات وپس لینے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور ہائی کورٹ نے ریمنڈ ڈیوس سے جیل میں تمام سہولتیں واپس لینے کیلئے دائر درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت کے روبرو اقبال جعفری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو جیل میں سخت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور اسے انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سہولت بھی میسرہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریمنڈ سے تمام سہولتیں واپس لی جائیں اوراس کے مقدمہ کی سماعت کو ریکارڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست پر کارروائی چودہ مارچ تک ملتوی کر دی۔