5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جعلی ڈگری: پانچ ارکان اسمبلی کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . چیف الیکشن کمشنر نے جعلی ڈگری کیسز میں قومی اسمبلی کے تین ، پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایک ایک رکن کیخلاف مقدمات درج کرکے متعلقہ ڈی پی اوز کو کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں،جن ارکان کیخلاف جعلی ڈگری کیسز میں کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ان میں سابق ارکان قومی اسمبلی حیات اللہ ترین،غلام دستگیر راجڑ،مدثر قیوم ناہرا،رکن پنجاب اسمبلی نسیم ناصر خواجہ اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم شامل ہیں۔اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر جعلی ڈگری کیسز میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے14 ارکان کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کر چکے ہیں۔