تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور:گرفتار امریکی آئرن مارک ڈی ہیون کی درخواست ضمانت مسترد

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پشاور کی مقامی عدالت نے گرفتار امریکی شہری آئرن مارک ڈی ہیون کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ امریکی شہری آیرن مارک ڈی ہیون کی ضمانت کی درخواست کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے کی۔ امریکی شہری کے وکیل سردارعلی رضا نے عدالت کوبتایا کہ چودہ فارن ایکٹ گرفتار امریکی شہری پر لاگو نہیں ہوتا۔ آئرن کے ویزہ کی مدت ختم ہوچکی ہے تاہم اس نے توسیع کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ اسلئے اسے ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ تاہم عدالت نے امریکی شہری کی درخواست اس بنیاد پر خارج کی کہ اس کا ویزا اکتوبر 2010 میں ختم ہوچکا ہے اور تب سے وہ غیر قانونی طور پررہائش پذیر ہے۔ جو چودہ فارن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔اس لئے اسے ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت کومہیا کئے جانے والے رکارڈ کے مطابق مارک نے ویزا ختم ہونے کے بعد توسیع کیلئے درخواست دی تھی تاہم مسترد کردی گئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.