5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں تیزی،انڈیکس 66پوائنٹس اضافے کیساتھ11289پر بند
جنگ نیوز -
کے ایس ای میں تیزی،انڈیکس 66پوائنٹس اضافے کیساتھ11289پر بند
کراچی …کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کی شدید مندی کے بعد آج تیزی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح کے قریب بند ہوا۔ پیر کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا مگر سرکاری مالیاتی اداروں کی خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ سرمایہ کار بینکنگ اور اور سیمنٹ سیکٹرز میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس66پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار289 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم آٹھ کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیاد ہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت55 پیسے اضافے کے ساتھ14 روپے53 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس184 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار940 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل مزید ایک دورو ز جاری رہ سکتا ہے۔