5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سائیکل سواری بھی اور اشیاء کی ترسیل کا بہترین ذریعہ
جنگ نیوز -
لندن …سائیکل کی نا توانی کو دیکھنے کے بعد اسے صرف اور صرف سواری ہی کے لئے استعما ل کیا جاتاہے لیکن بر طانیہ میں ایک شخص نے سائیکل پر ایک دیوہیکل فریج رکھ کر ایک مصروف سڑک پر سائیکلنگ کر کے سب کو حیران کر دیاہے۔ یہ شخص پشت پر بندھے بھاری فریج کے باعث سائیکل کا توازن مسلسل بر قرار رکھ کر بغیر کسی نقصان کہ اپنی اس منفرد سواری اور سامان کو بحفا ظت طریقے سے اپنی مقررہ منزل تک لے جا تا ہے۔