5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیڑولیم قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کل سندھ بھر میں احتجاج کریگی
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اورسابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی کی گرفتاری کے خلاف کل صوبے بھرمیں احتجاج کرنے کااعلان کیاہے۔یہ اعلان امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹونے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔ان کے ساتھ امیرجماعت اسلامی کراچی محمدحسین محنتی اوریونس بارائی بھی موجود تھے۔اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پولیس و رینجرز اہلکار پرامن احتجاج کرنیوالے شہریوں پراختیارات کاناجائزاستعمال کر رہے ہیں اورحکومت خاموش ہے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھاجائے اورسرکاری اخراجات میں کمی لائی جائے ۔