5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مالی سال کے چھ ماہ، مالی خسارہ490 ارب 39کروڑ روپے تک پہنچ گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کا مالی خسارہ490 ارب 39کروڑ روپے تک پہنچ گیا جو جی ڈی پی کے دو اعشاریہ نو فیصد کے مساوی ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر2010 تک مجموعی ٹیکس وصولی989ارب اکسٹھ کروڑ روپے رہی جس میں721ارب57کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی اور268ارب روپے کا نان ٹیکس ریونیو وصولی شامل ہے۔چھ ماہ میں دفاع پر214ارب98کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ جولائی سے دسمبر تک سود کی ادائیگیوں پر310 ارب39کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مجموعی اخراجات ایک ہزار480ارب روپے رہے جبکہ جاری اخراجات کی مد میں1226ارب روپے خرچ کئے گئے۔