تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فوج دیگر ممالک کی طرح عوامی انقلاب کی مدد کرے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
کراچی…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فوج کومارشل لا کیلئے نہیں بلکہ ملک بچانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ اگرفوج نے سیاسی میوزیکل چیئربند نہ کرائی اورعوام کا ساتھ نہ دیا توایسا نہ ہوکہ پاکستان کونیلام کرنا پڑجائے!یہ بات انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد کراچی میں ایم کیو ایم لیبرڈویژن کے 24ویں یوم تاسیس کی تقریب سے ٹیلیفونک خطاب میں کہی۔الطاف حسین نے کہا کہ ملک بچانے کے لئے عوام اور فوج کو مل کر بے رحمانہ احتساب کرناہوگا، ملکی سلامتی خطرے میں ہے یہ وقت خاموش بیٹھنے کا نہیں بلکہ اٹھ کھڑے ہونے کاہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ 63 سال سے چند خاندانوں کاملک پرراج ہے، پیپلزپارٹی جاتی ہے تومسلم لیگ ن آجاتی ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ اگرسارے جرنیل محب وطن ہوتے تومقدمہ چلانے کی بات نہ ہوتی، مستقبل میں وہی محب وطن کہلائے گاجوغریبوں کے مفاد کے لئے میدان میں آئے گا۔ایم کیوایم کے قائدکاکہنا تھاکہ دنیا میں جہاں کہیں بھی انقلاب آیاہے،وہ فوج کی مدد سے آیا ہے اورپاکستان میں جب بھی انقلاب آئے توسب سے پہلے الطاف حسین کااحتساب کیا جائے ۔الطاف حسین نے کہا کہ جب انہوں نے انقلاب کی بات کی تو سب نے مذاق اڑایا اور اب تمام جماعتیں انقلاب کے سوا کوئی اور بات ہی نہیں کر رہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.