5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنوری کے دوران کھاد کی فروخت میں 22فیصد کی کمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
کراچی…ملک میں گیس کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کھاد کی فروخت میں جنوری2011 کے دوران22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گیس کی قلت اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جنوری میں کھاد کی فروخت22 فیصد کمی کے بعد پانچ لاکھ40 ہزار ٹن رہی۔ تیرہ جنوری سے ملک میں گیس کی قلت کے باعث اہم یوریا پلانٹس بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے کھاد کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے۔ فوجی فرٹیلائز ر بن قاسم نے جنوری کے مہینے میں دولاکھ پچاس ہزار ٹن کھاد تیار کی جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں ادارے نے دو لاکھ نوے ہزار ٹن کھاد تیار کی تھی۔ اسی طرح زیر غور عرصے میں اینگرو نے دو لاکھ پچاس ہزار ٹن کھاد تیار کی جبکہ جنوری میں اینگرو نے دو لاکھ60 ہزار ٹن کھاد درآمد بھی کی۔