تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گورنر سندھ کی صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کیلئے ہدایات

جنگ نیوز -
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صومالیہ میں بحری قزاقوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کی رہائی کے لئے متعلقہ وفاقی محکموں کوکردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے،دوسری جانب انصار برنی ایڈووکیٹ نے پاکستانیوں کی رہائی کے سلسلے میں بحری قزاقوں سے رابطہ کر لیا ہے۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق مصر کی نجی جہاز راں کمپنی ریڈسی نیویگیشن کے جہاز پر تعینات چار پاکستانیوں سمیت19 رکنی عملے کو اگست2010 میں صومالیہ کے بحری قزاقوں نے یرغمال بنا لیا تھا جس کے بعد متاثرہ عملے کے اہل خانہ نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور ان کی رہائی کے سلسلے میں مدد طلب کی جس پر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کی رہائی کے سلسلے میں متعلقہ وفاقی اداروں کے نمائندوں اورانصار برنی ایڈووکیٹ کوگورنر ہاؤس طلب کیااور ان ہم وطنوں کی رہائی کے لئے کوششوں میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔اعلامیئے کے مطابق انصار برنی ایڈووکیٹ نے پاکستانیوں کی رہائی کے سلسلے میں بحری قزاقوں سے رابطہ کر لیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.