5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیاسے354 پاکستانیوں کو نکال کر پاکستان لایا جارہا ہے، دفتر خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…لیبیاسے354 پاکستانیوں کو نکال کر پاکستان لایا جارہا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دو خصوصی چارٹرڈ طیارے لیبیا سے354 پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترک ائیرلائن کا ایک طیارہ180 پاکستانیوں کو لے کر آج رات کو لاہور پہنچے گا۔جبکہ دوسرا خصوصی طیارہ منگل کو باقی پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچے گا۔