5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بجائے کمی کرے ۔ منصورہ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روٹی ،کپڑا، مکان کے منشور اور غریبوں کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والی پیپلز پارٹی غریبوں کا ہی استحصال کررہی ہے، پٹرولیم مصنوعات ، بجلی ، گیس اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ اس صورتحال میں حکومت قیمتیں کم کرکے عوام کوریلیف دے۔