5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب میں علیحدگی کا وفاقی حکومت پر اثر نہیں پڑیگا،امین فہیم
جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر تجارت امین فہیم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں علیحدگی کا وفاقی حکومت پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔یہ بات انہوں نے لاہور میں فیشن شو کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی ۔امین فہیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک کی بڑی جماعت ہے ،اس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،آئندہ بھی مل جل کر کام کریں گے،ایسا کوئی اختلاف نہیں کہ جمہوری عمل کو نقصان پہنچے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مثبت اپوزیشن کرے گی اور ایسا عمل نہیں کرے گی جس سے منفی قوتوں کو ہوا ملے۔