تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قذافی کے مخالفین دارالحکومت طرابلس تک پہنچ گئے

جنگ نیوز -
طرابلس… لیبیا میں کرنل قذافی کا اقتدار ختم کرانے کے لیے مخالفین دارالحکومت طرابلس تک جاپہنچے ۔ امریکا نے کہاہے کہ لیبیا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں۔ بحرین سمیت دیگر عرب ملکوں میں بھی تبدیلی کی ہوا زور پکڑتی جارہی ہے ۔ لیبیا میں قذافی کے مخالفین نے دارالحکومت طرابلس میں بھی قدم جمانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا ۔ بن غازی اور زاویہ سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ۔ ادھر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سینتالیس رکنی تنظیم نے قذافی حکومت کیخلاف انسانیت سوز جرائم کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ جنیوا میں اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ عالمی برادری لیبیا میں پرُتشدد واقعات ختم کرانے کیلئے ملکر کام کرے ۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے واشنگٹن کی میز پر تمام آپشنز موجود ہیں ۔ امریکا اور اقوام متحدہ کے بعد یورپی یونین نے بھی قذافی سمیت چھبیس افراد کے سفر پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بحرین میں بھی حکومت مخالف مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیے ہوئے ہیں جبکہ عمان اور یمن میں بھی مظاہرے جاری ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.