تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈیوس کے بدلے عافیہ کی رہائی کی پاکستانی پیشکش کا انکشاف

جنگ نیوز -
واشنگٹن .. . . . . .. . امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ریمنڈڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہا ئی کی پیشکش کی تھی تاہم امریکا نے اس پیش کش کومستردکردیا۔امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے پیشکش کی تھی کہ امریکامیں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوواشنگٹن رہا کردے تواس کے بدلے پاکستان میں زیرحراست امریکی کانٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کورہاکردیا جائے گا تاہم امریکی حکومت نے پاکستانی پیش کش مسترد کردی۔امریکی عہدے دارکے مطابق پاکستانی حکومت چاہتی ہے کہ عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری کی جائے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.