5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک کے تمام لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں،معمر قذافی
جنگ نیوز -
ترپیولی . . . . . . .لیبیا کے حکمراں معمر قذافی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے تمام لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے حمایتی ان کے لیے لڑتے ہوئے جان دے دیں گے۔بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ طرابلس میں ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا لیبیا چھوڑ کر جانے کا خیال ہی مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو رہنما انہیں اقتدار چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں وہ ان کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔