تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا کے کئی شہروں میں مظاہرین اورفورسزمیں جھڑپیں

جنگ نیوز - ترپیولی .. . . . . . . لیبیا کے کئی شہروں میں مظاہرین اورفورسزمیں جھڑپیں،مصراتا میں باغیوں کا فوجی اڈے اورایرپورٹ پرقبضے کادعویٰ۔امریکا نے لیبیا کے تیس ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے اورکہاہے کہ معمر قذافی کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا۔لیبیا کے کئی شہروں میں صورت حال فوج کے قابوسے باہر ہوگئی ہے۔مصراتا میں باغیوں نے مقامی ریڈیواسٹیشن اورایرپورٹ پرکنٹرول حاصل کرلیا۔اسلحہ ڈبوؤں سمیت فوجی اڈے کے بڑے حصے پرقبضے کابھی دعویٰ کیاگیا ہے جبکہ فوج کی فائرنگ سے دوافرادہلاک ہوگئے۔طرابلس میں نیوزکانفرنس میں نائب وزیرخارجہ خالدقائم نے کہا کہ شورش زدہ شہروں میں اگر باغیوں سے مذاکرات ناکام ہوگئے توطاقت کااستعمال کیاجائے گا۔بن غازی کے ایک اخبارکے مطابق قذافی نے مظاہرین پروحشیانہ کریک ڈاؤن میں ملوث انٹیلی جنس چیف عبداللہ السینوسی کوبرطرف کرکے اپنے باڈی گارڈ منصورالقہاسی کونیا چیف مقررکردیا ہے۔امریکی ٹی وی کوانٹرویومیں معمرقذافی نے اس الزام کومستردکردیاکہ مظاہرین پرایرفورس نے بمباری کی۔ان کاکہناتھا طیاروں نے فوجی ا ڈوں پربمباری کی تھی۔ اقوام متحدہ لیبیا کی صورت حال پر’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘بنائے۔ قذافی نے شکوہ کیا کہ لیبیاالقاعدہ کے خلاف جنگ میں مغربی ملکوں کااتحادی تھا لیکن انھوں نے ساتھ چھوڑ دیا اور وہ لیبیا پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا امریکی صدر باراک اوباما اچھے آدمی ہیں لیکن ہو سکتا ہے لیبیا کی صورت ِحال سے متعلق انھیں غلط اطلاع دی گئی ہو۔ادھراوول ہاؤس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امریکی صدرباراک اوباما سے ملاقات کی جس کے بعد امریکی سفیرسوزن رائس نے میڈیا کوبریفننگ میں بتایا کہ ملاقات میں لیبیاکے خلاف عالمی کوششوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ان کاکہناتھا سلامتی کونسل نے لیبیا کی صورت حال پرپہلی مرتبہ عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کیا ہے۔ اب معمر قذافی کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لیبیا کے30 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔عرب ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہامریکی فوج نے بحری بیڑوں کو لیبیا کی سمندری حدودکے قریب ہونے کا حکم دے دیاہے۔اومان میں بھی حکومت کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہیں۔ مسقط اورسوہارمیں کیے گئے پرامن مظاہروں میں روزگارکی فراہمی اورسیاسی اصلاحات کے مطالبے کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.