تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان اورافغانستان کیلئے نئے امریکی ایلچی کے پہلے سرکاری دورے کاآغاز

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. . . .. پاکستان اورافغانستان کے لیے نئے امریکی ایلچی مارک گراسمین آج سے اپنے پہلے سرکاری دورے کاآغازکررہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارک گراسمین اپنے دورے میں لندن،جدہ ، کابل، اسلام آباد اوربرسلز جائیں گے ۔ تین مارچ کو وہ جدہ میں اسلامی تنظیم کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستان اورافغانستان کے وفودسے ملاقات کریں گے جبکہ کابل اوراسلام آباد کے دورے میں سینئرحکام اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملیں گے۔مارک گراسمین کو آنجہانی رچرڈ ہالبروک کی ناگہانی موت کے بعد اٹھارہ فروری کو امریکا نے پاکستان اورافغانستان کے لیے اپناایلچی مقررکیاتھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.