5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی وزیرستان میں جاسوسی کے الزام میں چار افراد قتل
جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو قتل کردیاگیا ہے ۔ قتل ہونے والے چاروں افراد مقامی تھے۔ان افراد کی لاشیں قتل کے بعد میران شاہ دتہ خیل روڈ پر پھینک دی گئیں ۔لاشوں کے قریب سے خط ملا ہے جس میں تحریر ہے کہ ان افراد کو جاسوسی پرقتل کیاگیا ہے ،جو بھی جاسوسی کرے گا اس کا انجام یہی ہوگا۔