5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،نواز شریف
جنگ نیوز -
کراچی…مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کے صبر کا امتحان نہ لے، نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے،انھوں نے کہاکہ حکومت عوام کی مشکلات کم نہیں کرسکتی تو اضافہ بھی نہ کرے۔