تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تازیانے سے کم نہیں۔ اور اب ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے بھی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے بدھ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختون خوا چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان بلور کے مطابق حکومت کے حالیہ اقدام سے زبوں حالی کی شکار معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.