تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا کا جنگی زون میں نجی جاسوسی کمپنیوں سے مدد لینے کا انکشاف

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… جنگی زون میں امریکی معلومات کے ذرائع محدود ہیں،پاکستان اور افغانستان کے لیے جاسوسی کی خدمات دینے والے نجی امریکی نیٹ ورک سے ایف بی آئی مدد لے رہی ہے جب کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون اس کے خلاف تحقیق کر رہا ہے۔ امریکی اخبار’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں جاسوسی کاکام کرنے والے ایک نجی امریکی خفیہ نیٹ ورک کے ساتھ پینٹا گون کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں جب کہ دوسری طرف اسی نیٹ ورک سے ایف بی آئی شمالی افغانستان میں دس طبی امدادی کارکنوں قتل کی تحقیق کے لیے اس سے مدد لے رہی ہے۔اس نجی خفیہ نیٹ ورک کو سی آئی اے کا سابق اعلیٰ عہدے دار78سالہ ڈوآن کلیرج چلا رہا ہے اس نے طبی کارکنوں کے قتل میں ملوث عسکریت پسندوں کی انٹیلی جنس رپورٹوں کے بعد کابل میں ایف بی آئی کو ایجنٹس دیئے۔ایف بی آئی کے لیے اس نجی ایجنسی کی معلومات کتنی فائدہ مند ہیں اس کے متعلق ابھی کچھ واضع نہیں۔ایف بی آئی اس نجی خفیہ گروپ سے مدد لے رہی ہے جب کہ پینٹاگون اس نیٹ ورک اور اس جیسے دیگر کے خلاف تحقیق کر رہا ہے جن سے پاکستان اور افغانستان میں معلومات کے لیے جاسوسی کرائی جا رہی ہے کیونکہ یہ امریکی دفاعی ڈیپارٹمنٹ پالیسی کے خلاف ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی زون میں امریکی معلومات کے ذرائع محدود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.