تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹوکیو: تجمل حسین مسلم لیگ ن ابارکی کین کے صدر نامزد

جنگ نیوز -
ٹوکیو …عرفان صدیقی /نمائندہ جنگ …پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور محمد اعوان نے جاپان کے صوبے اباراکی کین کی معروف شخصیت تجمل حسین کو مسلم لیگ ن صوبہ اباراکی کین کا صدر نامزد کردیا ہے،جبکہ سینئر لیگی رہنما چوہدری داؤد کو مرکزی مجلس عامہ کا رکن نامزد کیا ہے، اس بات کا اعلان گزشتہ روز اباراکی کین میں منعقد ہونے والی تقریب میں کیا گیا جس میں جاپان بھر سے معروف لیگی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے خطا ب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تجمل حسین اور چوہدری داؤد مسلم لیگ (ن) جاپا ن کے بانی شیخ قیصر محمود کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اپنے صوبے مزید فعال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور مسلم لیگ ن جاپان کی نیک نامی کا سبب بنیں گے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے رہنماؤں میں مرکزی سینئر نائب صدر میاں محمد سلیم، مرکزی نائب صدر ساجد حسین کھٹٹر، مرکزی سیکرٹری جنرل شمس علی بٹ، ویلفیئر ونگ کے صدر ملک محمد سلیم، مجلس عاملہ کے رکن چوہدری اعجاز خورشیداور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل میاں جاویداقبال کاناگاوا کین کے صدر ملک امانت اعوان نے بھی شرکت کی جبکہ سیکریٹری اطلاعات اسحق منشی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ تمام مقررین نے ملک کے موجودہ سیاسی ،سماجی اور معاشی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف کے کردار کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ملک پاکستان اور پاکستان کی عوام کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور محمد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان اور پاکستان کی عوام کا کھویا ہوا مقام واپس دلاسکتے ہیں، میاں نواز شریف کی بنائی ہوئی پالیسیاں ہی پاکستان کو معاشی ترقی دلا سکتی ہیں، پاکستان کی موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک نور محمد اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت مشرف کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہے۔ آج پاکستان میں دہشت گردی، کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی اگلی حکومت پاکستان میں مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.