5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبر پختونخواسے مویشیوں کی افغانستان اسمگلنگ زوروں پر
جنگ نیوز -
پشاور…فارن ڈیسک…صوبہ خیبر پختون خوا سے روازنہ سینکڑوں مویشی افغانستان اسمگل کیے جارہے ہیں۔ خلیجی اخبار’گلف ٹائمز ‘ کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے مویشیوں کے تبادلے پر پابندی کی وجہ سے اسمگلرز لاکھوں روپے کما رہے ہیں اس صورت حال سے صوبے میں مویشیوں کی شدید قلت پیدا ہو رہی ہے۔حکام کے مطابق روزانہ 6سو سے زائد مویشی افغانستان اسمگل کیے جاتے ہیں ہر جانور پر5سے7ہزار روپے کا منافع کمایا جا تا ہے۔گزشتہ روز حکام نے پشاور میں چھاپے کے دوران 37ٹریلر قبضے میں لیے جن پر سینکڑوں مویشی لدے ہو ئے تھے۔اس چھاپے میں دس افراد کو حراست میں لیاگیا۔