تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جاپان : روبوٹس میراتھن 16انچ لمبے روبوٹ نے جیت لی

جنگ نیوز -
ٹوکیو…سی ایم ڈی… جاپان میں انسانی زندگی کو آسان ترین بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس تیا ر کر نے کے ساتھ ساتھ روبوٹس کے لئے کھیلوں کا بھی اہتما م کیاجارہاہے۔جاپان کے شہر ٹوکیو میں دو ٹانگوں والے روبوٹس کے درمیان دنیا کی پہلی روبوٹ میراتھن کا اہتما م کیا گیا جس میں ایک16انچ لمبے اور5پونڈ وزنی روبوٹ Robovie PCنے ریس جیت کر اعزاز اپنے نام کر لیا۔اس میراتھن میں صرف اور صرف روبوٹسنے ہی حصہ لیا اور 42کلو میٹر کے فاصلے کو گر تے،رکتے اور سست روی سے چلتے طے کیا۔ Robovie روبوٹ نے جیسے ہی اختتامی لائن پار کی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا جس کا جوا ب اس روبوٹ نے اپنا ہاتھ فضامیں ہلا کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.