تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عرب ممالک میں افراتفری کا بالآخرفائدہ امریکا کو ہوگا، رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… مشرقی وسطیٰکی افراتفری معاشی لحاظ سے گہرے اثرات چھوڑ جائے گی،خطے میں جاری مصنوعی واقعات سے آخر کار امریکا ہی فائدہ لے گا ۔برطانوی اخبار’فنانشل ٹائمز‘ کے مطابق مشرقی وسطی اور افریقی خطے میں جاری واقعات سرمایہ کاری پر گہرے اثرات چھوڑیں گے ۔ان تما م اثرات میں عالمی سرمایہ کاری کو دھچکا لگے گا،مشرق وسطیٰ غیر مستحکم ہوجائے گا، یورپ کی مارکیٹیں اور معیشتیں سست روی کا شکار ہو جائیں گی اور یورو کی قدر گر جائے۔ یہ صورت حال امریکا کے لیے سونے کی چڑیا ثابت ہوگی ،ڈالر مستحکم ہو جائے گااور عالمی سطح پر امریکی معیشت چھا جائے گی۔مشرق وسطیٰکے واقعات رونما ہونے سے قبل برازیل،روس،بھارت اور چین کو اپنی پالیسیوں میں ڈرامائی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور افراط زر کی شرح کے اضافے کو کنٹرول کیا جاسکے۔ موجودہ صورت حال سے تیل کی سپلائی میں تعطل آنے سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔اگر سعودی عرب اور ایران کی طرف سے ایسا کوئی خطرہ پیش آتا ہے تو تیل کی قیمت200ڈالر فی بیرل ہو سکتا ہے لیکن اگر مشرقی وسطیٰ میں حقیقی جمہوریت کے لیے بساط پھیلتی ہے تو پھر125ڈالر فی بیرل تیل کی قیمتیں ہو سکتی ہیں۔اگر ایسی صورت حال پیدا ہو گئی تو دنیا بھر میں افراط زر میں اضافہ ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.