تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت کا حریف پاکستان نہیں، چین ہے، امریکی جریدہ

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…بھارت اپنے لیے اب پاکستان کو خطرہ نہیں سمجھتا بلکہ اب اس کا اصل حریف چین ہے۔امریکی جریدے’اسٹریٹجی پیج‘ کے مطابق اب بھارت چین کے ہم پلہ بننے کی کوشش میں ہے ۔چین بھارت سے تین گنا سے زیادہ تقریباً سو ارب ڈالر سالانہ اپنے دفاع پر خرچ کر رہا ہے اور چین کی فوجی قوت عددی لحاظ سے بھارت سے دو گنا ہے۔بھارتی دفاعی حکام فوجی طاقت میں اضافے کے لیے مزید رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ چین کی جی ڈی پی بھارت سے تین گنا زیادہ ہے۔چین میں بھارت کی نسبت خواندگی کی شرح میں اضافہ،بہتر تعلیم اور بلند جی ڈی پی ہے۔چین کے پاس بڑے حجم کی نیوی فورس ہے ،بھارت دفاعی لحاظ سے چین کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں بہت کچھ قربان کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.