تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کینیا کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ میں کینیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میزبان ٹیم کے دومیچز میں دو پوائنٹس ہیں جبکہ کینیا اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی۔ تین ملکوں میں ہونے والے میگاایونٹ کا یہ چودواں میچ ہے ،سری لنکا کی ٹیم اب تک دومیچز کھیل چکی ہے،ابتدائی میچ میں اس نے کینیڈا کوہرایا تھا لیکن دوسرے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کینیا کی ٹیم اپنے دونوں میچز میں شکست سے دوچار ہوئی ہے نیوزی لینڈ نے کینیا کودس وکٹ اور پاکستان نے 205رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.