5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جیو سوپر ہی کیبل پر ورلڈ کپ کے میچ دکھا سکتا ہے، سپریم کورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ جیو سوپر کو کیبل پر کرکٹ ورلڈ کپ دکھانے کے خصوصی حقوق حاصل ہیں، پی ٹی وی کو صرف انٹینا کے ذریعے ورلڈ کپ دکھانے کے حقوق ہیں اور رجسٹرار سپریم کورٹ شکایت کی مانیٹرنگ کرینگے۔چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جیوسوپر کی جانب سے پی ٹی وی اور پیمرا کیخلاف درخواست کی سماعت کی ۔ پیمرا کے وکیل نے تحریری یقین دہانی کرائی کہ میچز کی سیٹلائٹ نشریات جیوسوپر کے سوا کوئی نہیں دکھا سکتا ۔ پی ٹی وی ٹیرسٹریلterrestrial انٹینا سے میچ دکھا رہا ہے ، کسی سیٹلائٹ چینل یا کیبل آپریٹر نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کا لائسنس معطل کردیا جائے گا ،،،،عدالت نے مقدمہ غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ24 جنوری کے عدالتی حکم اور22 دسمبر کے پیمرا کے خط کی خلاف ورزی ہو تو جیوسوپر اس کی شکایت پیمرا کو بھیجے گا ۔ پیمرا اس شکایت کا فوری ازالہ کرکے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی بتائے گا اور رجسٹرار سپریم کورٹ اس کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اگر کسی سے ناانصافی ہوتی ہے تو درخواست دے کر اس مقدمے کی دوبارہ سماعت بھی کرائی جا سکتی ہے، چیف جسٹس نے قائم مقام چیئرمین پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باتیں ختم ہوجاتی ہیں ، کمٹمنٹ رہتی ہے ، آپ کمٹمنٹ پوری کیجئے گا۔ای ایس پی این کا بھی کہنا ہے کہ پی ٹی وی ٹیرسٹیریل سگنل کو کیبل پر نہیں دکھاسکتا۔