5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ کیس: امریکی حکومت کو فریق بنانے کی درخواست دائر
جنگ نیوز -
لاہور…دو پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کے کیس میں امریکی حکومت کو فریق بنانے اور معاملے کو عالمی عدالت میں لے جانے سے روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کردی گئیں۔ملزم ریمنڈ ڈیوس کو امریکا کے حوالے کرنے سے روکنے کیلئے وکیل اظہر صدیق نے تین متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ ایک درخواست میں پاکستان میں امریکی سفیر کے ذریعے امریکی حکومت کو کیس میں فریق بنانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ دوسری درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریمنڈکیخلاف قتل کیس پاکستانی عدالتوں میں زیر سماعت ہے اس لئے اسے عالمی عدالت میں لے جانے سے روکا جائے۔ تیسری درخواست میں ملزم ریمنڈ ڈیوس کے پاکستان میں جاسوسی کرنے کے حوالے سے اخباری ریکارڈ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔