5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی اسٹاک ایکسچینج:وزیرخزانہ ہفتے کو مارجن ٹریڈ سسٹم کا افتتاح کرینگے
جنگ نیوز -
کراچی … وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ہفتے کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مارجن ٹریڈنگ سسٹم کا افتتاح کرینگے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری نوٹس کے مطابق ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر اسٹاک ممبران اور بورڈ کے اراکین سے بھی ملاقات کرینگے اور7 مارچ سے اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے والے نئے مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے نظام کا بھی افتتاح کرینگے۔ چیئرمین ایس ای سی پی محمد علی اور بینکوں کے سربراہان بھی اس میں شرکت کرینگے۔