تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور مزید برفباری کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اگلے چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ پنجاب، بالائی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں آج اور کل موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ مری سمیت گلیات، نیلم، سوات ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بالائی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بھی آج شام تک ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقے بادلوں کی لپیٹ میں رہے، تاہم بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوئٹہ میں45 ملی میٹر ریکارڈکی گئی، پتن25،دیر24، دالبندین اور کالات21، مالم جبہ20، ژوب19، بھکر14، کالام اور سیدو شریف12، ڈیرہ اسماعیل خان11، جبکہ لوئر دیر اور بالاکوٹ میں10 ملی میٹر بارش ہوئی، آج سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ اور پارہ چنار میں منفی6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں04، لاہور10، کوئٹہ03، مظفر آباد06، ملتان10، کراچی18، پشاور07، گلگت02، مری منفی3 اور فیصل آباد میں10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.