5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں کپاس کے دام بڑھ گئے
جنگ نیوز -
کراچی … عالمی منڈی میں کپاس کے نرخ بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان میں کپاس کی فی من قیمت500 روپے بڑھ کر 13 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اس کی قیمت بڑھ رہی ہے جس کا اثر مقامی ماکیٹ پر بھی دیکھا جارہا ہے۔