5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں زبردست تیزی،100 انڈیکس میں319پوائنٹس کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس11 ہزار چھ سوپوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا،منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور نیشنل بینک کے اچھے مالیاتی نتائج مارکیٹ کو اوپر لے جانے میں معاون ثابت ہوئے۔ سرمایہ کار انرجی اور بینکنگ سیکٹرز میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس319پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار608پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم15 کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ15روپے53 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس380پوائنٹس اضافے سے گیارہ ہزار320 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل مزید ایک دوروز برقرار رہ سکتا ہے۔