تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کینیڈا کیخلاف میچ، ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں کرسکتے ہیں، شاہد آفریدی

جنگ نیوز -
کولمبو...پاکستان کرکٹ ٹیم آج کولمبو میں بھرپور پریکٹس کر رہی ہے ،ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ جمعرات کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلے میچ کیلئے تیاری جاری ہے،سب ہی کھلاڑیوں پر جیت کی دھن سوار ہے،نائب کپتان مصباح الحق جوکہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے گزشتہ روز پریکٹس نہیں کرپائے تھے آج بھرپور ٹریننگ کرتے نظر آئے۔ دوسری جانب اسپنر عبدالرحمن کوپٹھا چڑھ جانے کے باعث ایک ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ بالترتیب اسد شفیق اور سعید اجمل کی ٹیم میں شمولیت کا امکا ن ہے۔ ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کہ کینیڈا کے خلاف میچ میں دو تین تبدیلیاں متوقع ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا کو کسی طور آسان نہیں سمجھتے ۔واضح رہے کہ آج پاکستانی قائد بوم بوم آفریدی آج اپنی 31ویں سالگرہ منا رہے ہیں ،لیکن وہ کہتے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر ٹیم اور قوم کے ساتھ خوشیاں مناناچاہتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.