تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ میں میچ فکسنگ کی بازگشت،جے وردھنے اور سماراویرا پر الزامات

جنگ نیوز -
کولمبو...میچ فکسنگ کی بازگشت کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی سنائی دینے لگی ، سری لنکا کے سرکاری ٹی وی نے پاکستان کیخلاف میچ میں مہیلا جے وردھنے اور مڈل آرڈر بیٹسمین تھیلان سمارا ویرا پر میچ فکسنگ کا الزام لگادیا ہے ،جس پرنائب کپتان نے قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کردیاہے۔سرکاری ٹی وی نے پاکستان کیخلاف میچ کی کمنٹری کے دوران نائب کپتان مہیلا جے وردھنے اور سمارا ویرا پر جان بوجھ کر آؤٹ ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں نے ایک خطیر رقم کے عوض اپنی وکٹیں گنوائیں ، اس میچ میں جے وردھنے دو رنز بنانے کے بعد شعیب اختر کی گیند پربولڈ ہوئے جبکہ سماراویرا کو شاہد آفریدی نے اپنا شکار بنایا۔ ایک اخبار کے مطابق سریلنکا کے ایک بڑے بزنس مین نے پاکستان کی جیت پر اٹھارہ ہزار ڈالر کی شرط لگائی ہوئی تھی، جے وردھنے اور تھیلان سماراویرا کے آؤٹ ہونے کے انداز نے ان دونوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کو تقویت بخشی ہے،ان الزامات کے بعد اسٹار کرکٹرمہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کے وکیل معاملے کا جائزہ لیکرڈرافٹ تیار کررہے ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا میں کرکٹ شائقین نے دونوں کھلاڑیوں پر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.